ریاض،6مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی افواج نے جمعے کی شام نجران کے سامنے واقع علاقے میں حوثی ملیشیاؤں اور معزول صالح کے پاسداران کا ایک حملہ پسپا کر دیا۔ملیشیاؤں نے یمنی سرحد کے مقابل عسکری نگرانی کے ایک سعودی مرکز پر قبضے کے لیے سعودی سرحدی کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم سعودی افواج کے پیدل دستے نے اس کارروائی ناکام بنا ڈالا۔ناہموار زمین کی دشواری کے باوجود سعودی پیدل دستے نے حملے کو روک دیا اور اس دوران براہ راست اسلحے اور بعض راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں حوثی ملیشیاؤں کے نقل و حرکت میں انتشار پھیل گیا اور اپنے کمانڈر اور بعض عناصر کے زخمی ہونے پر وہ مکمل انخلاء پر مجبور ہو گئیں۔